• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فارغ کیا سے طلاق کاحکم کہ کونسی طلاق ہوئی ؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1-حضرات مفتیان کرام اس مسئلہ سے متعلق کیافرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی زوجہ کو تین مرتبہ یہ الفاظ کہے ’’میں نے تمہیں فارغ کیا‘‘اس سے کون سی طلاق واقع ہوئی؟

2-نیز ’’تم فارغ ہو اور فارغ کیا ‘‘میں کوئی فرق ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-ہمارے خیال میں مذکورہ صورت میں ایک بائنہ طلاق واقع ہوئی ہے جس سے سابقہ نکاح ختم ہوگیا ہے میاں بیوی چاہیں تو نئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدید نکاح کرکے رہ سکتے ہیں ۔

توجیہ

’’میں نے تمہیں فارغ کیا‘‘کے الفاظ کنایا ت طلاق کی تیسری قسم میں سے ہیں اور چونکہ ان سے بائنہ طلاق واقع ہوتی ہے اس لیے البائن لایلحق البائن کے ضابطے کے پیش نظر صرف ایک طلاق واقع ہوگی۔

2-ہمارے خیال میں ’’تم فارغ ہو،یا تمہیں فارغ کیا‘‘کے الفاظ میں کچھ فرق نہیں یعنی دونوں کنائی ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved