• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تجھے طلاق ہے تم نے اب گھر نہیں آنا ‘‘سے طلاق کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک شخص نے دو دفعہ اپنی بیوی کو کہا’’ تجھے طلاق ہے‘‘ساتھ یہ بھی کہا کہ تم نے اب گھر نہیں آنا، گھر آنے والے الفاظ میں طلاق کی نیت نہیں تھی۔ رہنمائی فرمائیں کہ کتنی طلاق ہوئیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں دو رجعی طلاقیں واقع ہوگئی ہیں، لہذا عدت گزرنے سے پہلے پہلے رجوع ہوسکتا ہے ،ر جوع سے یہ دو طلاقیں آئندہ ک ےلیے کالعدم نہیں ہوں گی بلکہ شمار میں رہیں گی جس کی وجہ سے آئندہ کے لیے خاوند کے پاس صرف ایک طلاق کا حق باقی رہے گا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved