• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دوران عدت حمل ضائع ہوجائے تو عدت کیا ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

زید نے اپنی زوجہ  کو دوران حمل طلاق دی بعد از طلاق ڈھائی ماہ کا حمل ضائع ہو گیا ۔عدت پوری ہو ئی یا نہیں ؟

اگر عدت پوری نہیں ہوئی تو مطلقہ کیسے عدت پوری کرے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر حمل کے کچھ اعضاءبن چکےتھے تو اس کے ساقط ہونے سے عدت پوری ہو گئی ہے۔بالعموم اتنی مدت میں کچھ نہ کچھ اعضاء بن چکے ہوتے ہیں اور اگر کوئی عضو بھی نہیں بنا تھا تو عدت پوری نہیں ہو ئی ،عدت پوری کرنے کے لیے تین ماہواریاں گذارنی ہو ں گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved