• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دودھ سے بالائی اتارکر دودھ بیچنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آجکل دودھ فروش حضرات جب دودھ گرم کرتے ہیں تو اس میں جو بالائی ہوتی ہے اس کو نکال لیتے ہیں جس کی وجہ سے خالص دودھ میں بالائی کی وجہ سے جو لذت ہوتی ہے بالائی نکالنے کے بعد وہ لذت نہیں رہتی۔ شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر عام لوگوں کو معلوم ہے کہ اس دودھ میں سے دودھ والے بالائی نکال لیتے ہیں تو ایسی صورت میں بالائی نکالے ہوئے دودھ کو بغیر بتائے بھی فروخت کرنا جائز ہے ،کیونکہ لوگوں کو معلوم ہونے کی وجہ سے یہ صورت دھوکے کی نہیں بنتی اور اگر عام لوگوں کو معلوم نہ ہو تو پھر بتائے بغیر بیچنا جائز نہیں ،کیونکہ اس صورت میں دودھ سے اس کےایک وصف مرغوب کو علیحدہ کر کے بیچنے میں دھوکہ ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved