• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دلالی کی ایک صورت کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے دفتر کےساتھی نےمجھےonline Quran teachingکا اشتہارمیری درخواست پر خوشی سےبناکردیامیرے زیادہ شکریہ ادا کرنےپرانہوں نےکہا کہ آپ شرمندہ کررہے ہیں جس سےان کاتبرع اس اشتہارکےبارےمیں معلوم ہورہاتھانیزانہوں نےکہا کہ اگرمیں کوئیstudent(سٹوڈنٹ)دوں گاتوکمیشن لوں گامیں نے عرض کیا آپ فکرنہ کریں دیکھ لیں گےآپ کاحق نہیں رکھوں گاانہوں نےاشتہار  OLXاورfacebookپرلگادیاآج انہوں نے مجھے بتایاکہ ایک خاتون اسلام آباد سے عربی آن لائن پڑھناچاہتی ہیں 5000 ہزارمیں ان سےميں نے بات کی ہے(کیونکہ انہوں نےاشتہارمیں اپنانمبربھی دےدیاتھا)کہنےلگےدن کی کلاس ہوگی۔ میری اہلیہ پڑھالیں گی انہوں نےکہامیں پانچ میں سےدوہزاررکھوں گا میں نےپوچھاپہلی تنخواہ سےیاہرمہینے میں کہاہرمہینے؟؟؟!!!کہنےلگےجب ہی تومجھےکچھ فائدہ ہوگامیں نے پوچھا یہ کتنےفیصد ہو ا کہنےلگےتقریبا40 فیصد۔اگرکہیں گےتوکم بھی کرلیں گے دوسرے لوگ تو جب tuition (ٹیوشن)دلاتےہیں تو پہلی تنخواه سےسترسےاسی فیصدتک کاٹتے ہیں جامعہ اشرفیہ سےمتعلقہ ایک صاحب کےبارےمیں بتانےلگےکہ وہ بھی ہرمہینےکٹوتی کرتےہیں ان علمائےکرام سےجنہیں وہ tuition(ٹیوشن)لےکردیتےہیں.

سوال یہ پوچھناہےکہ(1) پہلی تنخواه سےان کاکٹوتی کرناجائزہے؟(2)ہرمہینےاتنی ہی رقم کٹوتی کرنا جائزہے؟ (3)نیزعدم جوازکی صورت میں معاملہ برقراررکھاجائےیاچھوڑدیاجائے؟

ملاحظہ:نہایت شفقت ہوگی کہ اگربندہ کےتمام ارسال کردہ مسائل میں سےاس مسئلے کاترجیحی بنیادوں پر جواب ارسال فرمادیاجائے عین نوازش ہوگی جزاکم اللہ تعالی خيرا

وضاحت:    ميں نےان سےپوچھاکہ آپ ہرمہینے جو اتنی رقم کاٹیں گےتوہمیں کیاسہولت دیں گےکہنےلگےکہ اور زیادہ سےزیادہ ٹیوشنیں تلاش کرکےدوں گانیزواضح ہوکہ میرے علاوہ اوربھی دو تین علمائےکرام ہیں جن کووہ یہ ٹیوشن دےسکتےہیں ہمیں ترجیح ہمارےاشتہار کی وجہ سےدی گئی یعنی میرے collegue(کلیگ /ہم پیشہ ساتھی) نےگویا یہ ٹیم ہی بنالی اس کام کےلئے مع السلام۔ محمد فحيل شمسي

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1-2    مذکورہ معاملہ کی حقیقت یہ ہے کہ سائل نے اپنے ساتھی کو اشتہار بنانے کا کہا،اس نے سائل (اشتہار بنوانے والے)کو بتائے بغیر اشتہار میں اپنا نمبر دیدیا ، طالب علم(اسٹوڈنٹ)نے اس نمبر پر رابطہ کیا اور اشتہار بنانے والے نے اسٹوڈنٹ اشتہار بنوانے والے کودیدیا اور اسٹوڈنٹ سے لی جانے والی ہر ماہ کی فیس میں سے /2000اپنی کمیشن کا مطالبہ کیا ۔اشتہار بنانے والے کا یہ عمل دلالی(بروکری) میں شمار نہیں ہوتا ۔دلالی تب ہوتی جب اشتہار بنانے والاکسی کے اشتہار پر نمبر دیئے بغیر خود اپنے ریفرنس (واسطے)سے اسٹوڈنٹ فراہم کرتا۔لہذا اشتہار بنانے والے کا مذکورہ اسٹوڈنٹ کی فیس سے کمیشن لینا جائز نہیں نہ ایک مرتبہ اور نہ ہر مرتبہ ۔

3-طالب علم کے ساتھ پڑھانے کا معاملہ جاری رکھ سکتے ہیں۔

نوٹ:آئندہ ایسا معاملہ کرنے سے پہلے متعلقہ چیزیں طے کرلینی چاہیئں تاکہ بعد میں نزاع نہ ہو

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved