- فتوی نمبر: 14-274
- تاریخ: 10 مئی 2019
- عنوانات: مالی معاملات > اجارہ و کرایہ داری
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے شوہر باہر ملک ہوتے ہیں اور مجھے اگر وہ میرے کاغذات پر باہر بلائیں تو ایک سال کا عرصہ لگ جائے گا مگر مجھے غلط خیال اور وسوسے آتے رہتے ہیں ۔ میری ایک بہن ہے جس کی شکل مجھ سے بہت ملتی جلتی ہے اس کے کاغذات مکمل ہیں ،میں اپنی بہن کے کاغذات پر باہر اپنے شوہر کے پاس جا سکتی ہوں ؟میں اپنے شوہر کے پاس ہوتی ہوں تو مجھے کوئی غلط خیال نہیں آتا، شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں کہ کیا میں اپنی بہن کے کاغذات پر باہر اپنے شوہر کے پاس جاسکتی ہوں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگر آپ کو اپنے کاغذات بننے تک معصیت میں مبتلاء ہونے کاغالب گمان ہو تو آپ اپنی بہن کے کاغذات پر اپنے شوہر کے پاس جاسکتی ہیں ورنہ اپنے کاغذات بننے کاانتظار کریں ۔اپنی بہن کے کاغذات پر باہر جانے کی صورت میں کسی قانونی خلاف ورزی کی آپ خود ذمہ دار ہوں گی
© Copyright 2024, All Rights Reserved