• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

دکانداری ہدیہ

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

گزارش ہے کہ ہماری  دکان لاہو رمیں ہے کراچی کے بعض بڑے دکاندار بعض مواقع پر ہماری دکان پر کاروباری تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے کھانے پینے کی قیمتی اشیاء بھیجتے ہیں،ہمارا کاروبار ہمارا فیملی بزنس ہے جس میں ہم سمیت ہماری فیملی کے متعدد لوگوں کے پیسے لگے ہوئے ہیں ۔سوال یہ ہے کہ وہ قیمتی اشیاء کیا صرف ورکنگ پارٹنر میں تقسیم ہوں گی یا تمام سلیپنگ پارٹنر میں بھی تقسیم ہو ں گی؟

ضروری وضاحت :     بعض فیملی ممبر ز دوسرے شہروں میں رہتے ہیں جن تک کھانے پینے کی چیزیں پہنچانا مشکل ہے سلیپنگ پارٹنر کے حصوں میں بھی تفاوت ہے نیز کراچی کے بڑے دکاندار وں کو اس کا علم بھی نہیں ہے کہ یہ ہمارا ذاتی بزنس نہیں ہے بلکہ فیملی بزنس ہے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ قسم کے ہدایا کاروباری ہدایا ہیں جو صرف انہی لوگوں کو دینا متصور ہوتا ہے جو ورکنگ پارٹنر ہوتے ہیں، کیونکہ کاروبار کی توقع انہی سےہوتی ہے ۔لہذا مذکورہ صورت میں ان اشیاء میں سلیپنگ پارٹنر کا کوئی حق نہیں ۔

فی المجلة:876

الهدایا التی ترد فی عرس الختان والزفاف هی لمن ترد باسمه من المختون والعروس والوالد والوالدة وان لم یذکر انها وردت لمن ولم یمکن السوال والتحقیق عنها فعلی ذلک یراعی عرف البلدة وعادتها۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved