• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

لکی ڈراموٹرسائیکل کے متعلق سوالات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیافرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلےکےمتعلق کہ لکی ڈرا موٹر سائیکل کمیٹی سے موٹر سائیکل لینا شرعاً کیسا ہے؟

جس کاطریقہ یہ ہے کہ

  • ہر ماہ قرعہ اندازی کی جاتی ہے جس کا نام نکل آیا اس کو بقیہ قسطیں معاف ہوتی ہیں یوں کسی کو موٹر سائیکل سستی کسی کو مہنگی اور کسی کو بالکل مفت مل جاتی ہے ۔
  • پہلے 5 کمیٹیوں تک کوئی ممبر چھوڑنا چاہے تو رقم واپس نہیں کی جاتی ۔
  • تین اقساط شارٹ ہونے پرممبرشپ ختم کردی جائے گی ۔تاوقت کہ وہ اپنی شارٹ قسط جمع کروائے ۔اور اگر جمع نہ کروائے تو اس کو جمع کروائی گئی رقم واپس نہیں کی جاتی ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ موٹر سائیکل سکیم میں شرکت کرنا جائز نہیں ۔کیونکہ یہ معاملہ متعدد شرعی خرابیوں پر مشتمل ہے۔

  • اس معاملے میں موٹر سائیکل کی قیمت کسی شریک کے اعتبارسے بھی متعین نہیں ہے بلکہ مجہول ہے یہ معلوم نہیں کہ کس کو کتنے روپے میں موٹر سائیکل ملے گی ۔
  • کوئی آدمی پہلے پانچ قسطوں تک سکیم چھوڑنا چاہے تو اس کو اپنی اداکی ہو ئی اقساط واپس نہ کرنا بھی ظلم اور ناانصافی ہے ۔
  • تین قسط جمع نہ کروانے پر ممبر شپ ختم کرنا اور پہلے سے جمع کروائی  رقم واپس نہ کرنا بھی ظلم اور ناانصافی ہے۔

 (وشرط لصحته معرفة قدر)مبيع وثمن (ووصف ثمن ) الدرالمختارج9ص529)

 

والاثمان المطلقة لاتصح إلا أن تكون معرفة القدر والصفة.(البحرج5ص297)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved