• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

پرائز بانڈ سے نکلے انعام میں وراثت کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر کسی کے مرحوم سسر کا پرائزبانڈ نکلے اور بچے آپس میں بانٹ لیں تو کیا یہ پیسے جائز ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پرائز بانڈ کے نتیجے میں جو رقم بطور انعام کے ملتی ہے اس کی شرعی حیثیت سود کی ہے، اس لیے انعام کے بقدر رقم لینا ناجائز تھی لیکن جب لے لی ہے تو یہ رقم مستحق زکوۃ لوگوں کو ثواب کی نیت کے بغیرصدقہ کردیں البتہ جو اصل رقم تھی وہ ورثاء میں ان کے شرعی حصوں کے بقدر تقسیم ہوگی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved