• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

مرد کے لیے دو چاندی کی انگوٹھیاں استعمال کرنے کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مفتی صاحب کیا مردکےلیےچاندی کی دوانگوٹھیاں استعمال کرناجائزہےجبکہ دونوں انگوٹھیوں کاوزن ساڑھے چارساڑھےچارماشہ ہو؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مردکاایک سےزیادہ انگوٹھی پہنناجائز نہیں ہے۔

شعب الایمان للبیہقی ج5ص200میں ہے

وكان أبو سليمان الخطابي رحمه الله يكره لبس الخواتيم في اليدين ولبس خاتمين في يد           واحدة وزعم أنه مستهجن في حميد العادات ورضي الشمائل وليس من لباس العلية من الناس ولم يستحسن أن يتختم الرجل إلا بخاتم واحد منقوش فليس للحاجة إلى نفسه لا لحسنه وبهجة لونه

فتاوی محمودیہ ج 19ص345میں ہے:

سوال:انگوٹھی جس میں کئی نگ ہوں یاایک نگ ہی کی دوتین انگوٹھی انگلیوں میں پہنناکیسا ہے؟ اورایسی انگوٹھیاں پہنےہوےنمازاداکرنےکاکیاحکم ہے؟

جواب:ایسی انگوٹھیاں جس میں کئی نگ ہوحرام ہےایک سےزائدانگوٹھی بھی کوئی مردنہ پہنے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved