• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

صدقہ کی نیت سے غریب کوپیسے دینااورپرندوں کو گو شت ڈالنا

استفتاء

(1)میرا سوال   صدقہ کے با رے میں ہے  کہ کیا کسی غریب کو پیسے  دے کر صدقہ کیا جاسکتا ہے ؟

(2)پرندوں کو گو شت ڈالنے سے   صدقہ ہو جاتا ہے  یا نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(1)کسی  غریب کو پیسے  دے کر   صدقہ کیا جا سکتا ہے۔

(2) پرندوں کو گوشت ڈالنے سے بھی   صدقہ ہوجاتا ہے لیکن  اس وقت ہوتاہے  جب صدقہ کرنے کےلیے   کوئی مستحق انسان نہ ملے ، مستحق انسان  کے ہوتے ہوئے  پرندوں  کو گوشت ڈالنا درست نہیں  البتہ  اگر گوشت ہی ایسا ہو جو انسان  کو دینے کے قابل نہ ہو یا کوئی جانور بھوکا  پیاسا ہو تو پھر الگ بات ہے۔

فتاویٰ محمودیہ (3/301)میں ہے:

سوال : زید کا ردِ بلا  یا  پریشان کن خواب دیکھنے کے بعد   بطورِ صدقہ  چیلوں  کو گوشت  دینا   شرعا ً  کیسا ہے؟

جواب : رد بلا کے لیے صدقہ  کا  مستحق  انسا ن  ہے ، اگر کوئی انسان مستحق ِ صدقہ نہ ملے  تب جانور مستحق ہیں، انسا ن  مستحق کے ہوتے ہوئے چیلوں کو دینا گو  یا ضائع  کرنا ہے۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل(3 / 545)میں ہے:

س: ۔۔۔۔بہت سے لوگ تھوڑا سا گوشت منگاکر چیلوں کو لٹادیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جان کا صدقہ ہے، کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ اگر نقد رقم غریبوں کو دی جائے تو یہ عمل کیسا ہے؟ یا وہ گوشت غریبوں میں تقسیم کردیا جائے؟ ۔۔

ج:۔۔۔۔۔ چیلوں کو گوشت ڈالنا اور اس کو جان کا صدقہ سمجھنا بھی فضول بات ہے۔ ہاں! کوئی جانور بھوکا ہو تو اس کو کھلانا پلانابلاشبہ موجبِ اجر ہے۔ لیکن ضرورت مند انسان کو نظرانداز کرکے چیلوں کو گوشت ڈالنا لغو حرکت ہے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved