- فتوی نمبر: 14-289
- تاریخ: 02 جولائی 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بہن ،ایک بیٹی اور تین بیویاں ہیں ۔223کنال جگہ ہے ۔کتنی کتنی آئے گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں 223کنال زمین کے 24حصے کیے جائیں ۔بیٹی کو 12حصے یعنی 111.50اور ہر بیوی کو ایک ایک حصہ یعنی 9.29کنال اور بہن کو 9حصے یعنی 83.62کنال ملیں گے ۔صورت تقسیم درج ذیل ہے :
8×3=24 223کنال
بیٹی———- 3بیویاں ————- بہن
1/2———- 1/8 ————- عصبہ
4×3 1×3 3×3
12 3 9
111.5——– فی بیوی9.2916667کنال————- 83.625کنال۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved