- فتوی نمبر: 14-238
- تاریخ: 19 جون 2019
- عنوانات: خاندانی معاملات > وراثت کا بیان > وراثت کے احکام
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ والدین کی اولاد میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں جن میں سے ایک بیٹی وفات پاچکی ہے اور اس کا خاوند بھی اس کے بعد فوت ہو گیا ہے ان کی کوئی اولاد نہیں ۔اس بیٹی کی جائیداد اس کے بہن بھائیوں میں کیسے تقسیم ہو گی؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں کل ترکہ کے دس حصے کریں گے جن میں سے پانچ حصے شوہر کو ملیں گے اور ہر بھائی کو دو ،دو حصے ملیں گے اور ایک حصہ بہن کو ملے گا۔
نوٹ:شوہر کا حصہ شوہر کے وارثوں کو ملے گااگر اس کے بارے میں مزید معلوم کرنا چاہتے ہوں تو شوہر کے ورثاء کو ذکر کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔
2×5=10
شوہر————- بہن———– بھائی———- بھائی
عصبہ
1×5 1×5
5 5
1 2 2
© Copyright 2024, All Rights Reserved