• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عادت کےخلاف خون آنا

  • فتوی نمبر: 11-40
  • تاریخ: 27 فروری 2018

استفتاء

جب پہلی دفعہ خون دیکھا تو دس دن دس راتوں کی عادت ہوئی پھر اب تو جب بھی غسل کرتی ہوں تو تین چار دین کے بعد خون آنا شروع ہو جاتا ہے ۔پھر 15دن پورے کرکے حیض شمار کرتی ہوں اور حیض کے دنوں میں صرف گدلارنگ آتا ہے ۔

وضاحت مطلوب ہے:

1۔یہ خون کب تک ہے؟

2۔عادت خراب ہونے سے پہلے جو ایام آئے تھے ان میں پاکی کے دن کتنے ہوتے تھے ؟

3۔اس صورتحال کو کتنا عرصہ ہوا ہے ؟

جواب :

1۔کبھی 10دن کبھی 12دن کبھی 15دن آتا ہے پندرہ دن پاکی کے نہیں گزرتے ۔

2۔تقریبا بیس دن

3۔تقریبا تین سال

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عادت خراب ہونے سے پہلے مہینے کے جن دس دنو ں میں ایام آتے تھے وہ دس دن اب بھی ناپاکی کے شمار ہونگے اور باقی بیس پاکی کے شمار ہونگے ۔

فتاوی عالمگیری1/39میں ہے:

هذااذالم یجاوز العشرة فان جاوزها فمعروقتها حیض ومارأت غیرها استحاضة فلا تنتقل العادة.

ذخرالمتأ ہلین فی مسائل الحیض(ص 41)میں ہے:

واماالمعتاد فان رأت مایوافقها فظاهر وان رأت مایخالفها فتتوقف معرفته علی انتقال العادة فان لم تنتقل (کما اذازاد علی العشرة)ردت الی عادتها والباقی (ماجاوز العادة)  استحاضة.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved