• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آپﷺ انگوٹھی کس ہاتھ میں پہنتے تھے؟

استفتاء

نبی پاک ﷺ انگوٹھی کس انگلی مبارک میں پہنتے تھے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دائیں ہاتھ کی چھنگلی (چھوٹی انگلی) میں انگوٹھی پہننا بھی ثابت ہے اور اسی طرح بائیں ہاتھ کی چھنگلی میں پہننا بھی ثابت ہے۔

صحیح بخاری (رقم الحدیث:5874 ،ج:4،ص:2636) میں ہے:

باب الخاتم في الخنصر:

عن أنس رضي الله عنه قال:صنع النبي صلى الله عليه وسلم خاتما، قال: إنا اتخذنا خاتما، ونقشنا فيه نقشا، فلا ينقش عليه أحد. قال: فإني لأرى بريقه في خنصره….

 ..عن نافع: أن عبد الله حدثه:أن النبي صلى الله عليه وسلم اصطنع خاتما من ذهب، وجعل فصه في بطن كفه إذا لبسه، فاصطنع الناس خواتيم من ذهب، فرقي المنبر، فحمد الله وأثنى عليه، فقال: (إني كنت اصطنعته، وإني لا ألبسه). فنبذه، فنبذ الناس. قال جويرية: ولا أحسبه إلا قال: في يده اليمنى.

صحیح مسلم (رقم الحدیث:5485،5487 ،ج:3،ص:1367) میں ہے:

 عن ‌أنس بن مالك: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لبس خاتم فضة في يمينه فيه فص حبشي، كان يجعل فصه مما يلي كفه….

…عن ‌أنس قال: كان خاتم النبي صلى الله عليه وسلم في هذه، وأشار إلى الخنصر من يده اليسرى.

شمائل الترمذی (رقم الحدیث:92،99،ج:3،ص:1446)  میں ہے:

عن إبراهيم بن عبد الله بن حنين، عن أبيه، عن علي بن أبي طالب: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يلبس خاتمه في يمينه

عن قتادة، عن أنس بن مالك: «أنه صلى الله عليه وسلم كان يتختم في يمينه ……عن قتادة، عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم «أنه كان يتختم في يساره……..

بذل المجہود (17/117) میں ہے:

 (حدثنا نصر بن علي، حدثني أبي، نا عبد العزيز بن أبي رواد، عن نافع، عن ابن عمر: أن النبي – صلى الله عليه وسلم – كان يتختم في يساره، وكان فصه) مما يلي (في باطن كفه) قال في “فتح الودود”: وقد صح تختمه – صلى الله عليه وسلم – في اليمين واليسار جميعا، فقال بعضهم: يجوز الوجهان، واليمين أفضل؛ لأنه زينة، واليمين بها أولى، وقال آخرون بنسخ اليمين؛ لما جاء في بعض الروايات الضعيفة: “أنه تختم أولا في اليمين، ثم حول إلى اليسار”، ومنهم من يرى الوجهين مع ترجيح اليسار: إما لهذا الحديث، أو لأنه إذا كان التختم في اليسار يكون أخذه وقت اللبس والشرع باليمين، والوجه القول بجواز الوجهين.

خصائل نبوی (ص:89) میں ہے:

اس بارے میں روایات مختلف وارد ہوئی ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے یا بائیں بعض علمائے محدثین اس میں ترجیح کی طرف مائل ہوئے ہیں چنانچہ امام بخاری و امام ترمذی وغیرہ کی رائے یہی ہے کہ دائیں ہاتھ میں پہننے کی روایات راجح ہیں۔بعض علماء نے اس طرح جمع کیا ہے کہ اکثر داہنے دست مبارک میں پہنتے تھے اور گاہے گاہے بائیں میں بھی پہن لیتے تھے۔علماء کے درمیان میں یہ مسئلہ مختلف فیہ ہے کہ انگوٹھی کون سے ہاتھ میں پہننا افضل ہے۔خود علمائے حنفیہ میں بھی اختلاف ہے بعض نے بائیں ہاتھ میں پہننے کو افضل بتایا ہے اور بعض نے دونوں کو مساوی بتایا ہے۔شامی نے یہی دو قول لکھے ہیں۔ملا علی قاری نے حنفیہ کا ایک قول دائیں کے افضل ہونے کا لکھا ہے لیکن مذہب کے لحاظ سے راجح وہی قول ہے جو علامہ شامی کی تحقیق ہے۔امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے دونوں میں بلا کراہت جائز ہونے پر علماء کا اجماع نقل کیا ہے۔مالکیہ نے بائیں ہاتھ میں پہننے کو افضل بتایا ہے۔الغرض احادیث سے بھی دونوں فعل ثابت ہیں اور علماء بھی ترجیح کے اعتبار سے دونوں طرف گئے ہیں۔

ہندیہ (5/336) میں ہے:

وأما الجواز فثابت فى اليمين واليسار جميعا وبكل ذلك ورد الاثر كذا فى الذخيرة

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved