• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

’’آپ مجھ پر حرام ہے‘‘کہنے کاحکم

استفتاء

سوال مفتی صاحب زید نے اپنی بیوی سے دو دفعہ کہا کہ ’’آپ مجھ پر حرام ہے‘‘ اب زید کہتا ہے کہ میری نیت طلاق کی نہیں  تھی۔ مفتی صاحب عرف میں  اس سے  طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں ؟ اگر واقع ہوتی ہے تو کونسی طلاق واقع ہوگی؟ تحقیقی جواب دیکر مشکور فرمائیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ الفاظ کہنے سے ایک بائنہ طلاق واقع ہوتی ہے جس سے نکاح ختم ہو جاتا ہے خواہ یہ الفاظ ایک دفعہ کہے ہوں  یا زیادہ دفعہ کہے ہوں ۔ کیونکہ یہ الفاظ اپنی اصلی وضع میں  طلاق کنائی بائن کے الفاظ ہیں  اور کنائی بائن بائنہ طلاق سے لاحق نہیں  ہوتی۔ نیز خواہ طلاق کی نیت سے کہے ہوں  یا بغیر نیت کے کہے ہوں  کیونکہ نیت کی ضرورت نہ ہونے میں  یہ الفاظ طلاق صریح کے حکم میں  ہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved