- فتوی نمبر: 22-269
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
- آج کل عارف حبیب ٹریڈنگ کمپنی کے نام سے لوگوں کا/انوسٹرز کا اکاؤنٹ کھلوایا جاتا ہے وہ انوسٹرز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرتا ہے، جس میں اسے نقصان/نفع ہوسکتا ہے، میں اکاؤنٹ کھلواناا ور کاروبار کرنا جائز ہے؟
- اس کے علاوہ اور ٹریڈنگ کمپنیاں بھی کام کر رہی ہیں۔ آپ کی معلومات میں کوئی ہوں، تو آگاہ فرمائیں۔
- المیزان انوسٹمنٹ کمپنی میں اکاؤنٹ کھلوانا اور کاروبار کرنا کیسا ہے؟ جہاں پر بقول ان کے شریعہ کے اوپر اور اس کے مطابق کاروبار کیا جاتا ہے۔
(ایسوسی ایٹ پروفیسر) آصف الطاف
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
- مذکورہ کمپنی کے تفصیلی طریقہ کار و شرائط و ضوابط اور ماضی کے ریکارڈ کو دیکھ کر کچھ کہا جاسکتا ہے۔
- ہمارے علم میں کوئی ایسی قابل اعتماد کمپنی نہیں ہے۔
میزان بنک اگرچہ بعض حضرات (مثلاً مفتی تقی عثمانی صاحب) کے نزدیک مکمل اسلامی ہے، مگر ہمیں اس کے سو فیصد اسلامی ہونے سے اتفاق نہیں، اسی لیے عام حالات میں اس کے فنڈز میں سرمایہ کاری کرنے سے اجتناب کیا جائے، اگر کسی کو کوئی خاص مجبوری درپیش ہو (مثلاً بیوہ ہو یا ریٹائرڈ آدمی وغیرہ ہو) تو بدرجہ مجبوری اس کے لیے گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved