• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

عشر ادا کرنے سے پہلے خرچے منہا کرنا

استفتاء

زرعی زمین  صاحب خانہ کے نام ہے ۔ کچھ زمین ٹھیکہ (کرایہ )پر بھی لی ہوئی ہے ۔ رقبہ  سارا کا سارا بارانی   نہیں ہے۔ ساری کھیتی  باڑی اکٹھی  ہے۔(یعنی باپ بیٹے اکٹھے کھیتی باڑی کرتے ہیں)

عشر کی مقدار کیا ہے؟ کیا عشر پہلے ادا کرنا  ہوگا؟ سال  میں 2یا3 فصیلیں   کاشت  کی جاتی ہیں کیا عشر  ہر فصل پر الگ ادا کرنا ہوگا؟ یا پورے سال کی فصلوں کو اکٹھاکرکے حساب کیاجائے گا؟ اخراجات مندرجہ ذیل مدوں  میں  ہوتے  ہیں۔1۔کرایہ زمین  2۔ پانی کے لیے بجلی اور ڈیزل کا خرچ 3۔بیج جو کہ بازار سے بھی خریدنے پڑتے ہیں اور بعض اوقات گھر سے  لیے جاتے ہیں 4۔کھاد ، سپرے اور  مشینری  کی مرمت وغیرہ۔5۔مزدوری  برائے کاشت ،کٹائی اور رکھوالی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جوزمین بارانی  نہ ہو اس کا عشر پیداوار کا بیسواں حصہ ہے ۔ عشر ادا کرنے سے پہلے  اخراجات منہا  نہیں کیے جائیں گے پوری فصل کا پہلے عشرادا کیا جائے گا۔ نیز عشر  ہر فصل پر علیحدہ علیحدہ  ہوگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved