- فتوی نمبر: 2-159
- تاریخ: 16 نومبر 2008
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
سپرےکرنے والی دوائیوں کی ایک دکان بھی اکٹھی ہے ۔ جس میں سے زیادہ تر مال ادھار فصل کے حساب سے ملتاہے۔
زمین کی آمدنی اور دکان کی آمدنی ایک جگہ اکٹھی ہے ۔ لہذا عشر ادا کرنے کے بعد زمین کی آمدنی پر بھی زکوٰة واجب ہے یا پھر صرف دکان کی آمدنی پر؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر دکان کا فروخت کیا جانے والا سامان ساڑھے باؤن تولہ چاندی کی مالیت کے برابر ہے تو دکان کےسامان پر جس وقت سال پورا ہو اس وقت جتنی رقم ملکیت میں ہو خواہ وہ رقم عشر ادا کی ہوئی فصل فروخت کرنے سے حاصل ہو ، تواس پر بھی زکوٰة واجب ہے ، فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved