- فتوی نمبر: 3-55
- تاریخ: 31 دسمبر 2009
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
جس آدمی نے زمین ٹھیکہ پر لی ۔اب اس زمین کا عشر مالک ادا کریگا یا زمین کو ٹھیکہ پرلینے والا اداکریگا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عشر کا وجوب ٹھیکہ پر زمین لینے والے کے ذمے میں ہوتاہے۔ جیساکہ فتاویٰ شامی میں ہے:
(في الدر) والعشر على الموجر كخراج مؤظف وقالا:على المستأجر كمستعير مسلم. وفي الحاوي: وبقولهما نأخذ… فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved