- فتوی نمبر: 13-275
- تاریخ: 07 اپریل 2019
- عنوانات: عبادات > طہارت > نجاستوں کا بیان
استفتاء
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
آشوب چشم سے جو پانی نکلتا ہے وہ نجس بنجاستِ غلیظہ ہوتا ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آشوب چشم (آنکھ دکھنے کی بیماری )کی وجہ سے آنکھ سے جو پانی نکلتا ہے جب تک اس کا چکنا ہونا یا پیپ ہونا واضح نہ ہو اس وقت تک وہ پاک ہے ۔اور اگر اس کا چکنا ہونا یا پیپ ہونا واضح ہو تو پھر وہ ناپاک ہے اوراس کی ناپاکی بنجاست غلیظہ ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved