استفتاء
درج ذیل فتوی کے حوالے سے رہنمائی مطلوب ہے:
’’کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ شلوار ،پینٹ اورآستین وغیرہ کو فولڈ کرکے نماز پڑھنا کیسا ہے؟اس کےبارے میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے؟
آستین آدھی کلائی سے زیادہ چڑھا کریا پینٹ وشلوار وپاجامہ کو نیچے فولڈ کرکے یا اوپر سے گھر س کرپڑھنے سے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادۃ ہوتی ہے یعنی اس طرح نماز پڑھنا گناہ اوراس کالوٹانا واجب ہے۔واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلمﷺ‘‘
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ہماری تحقیق میں آستین چڑھا کر یا پینٹ وشلوار وپاجامہ کو نیچے سے فولڈ کرکے یا نیفے کی طرف سے فولڈ کرکے نماز مکروہ ہے لیکن واجب الاعادۃ نہیں ۔نیز ٹخنے ڈھکے ہونے سے یہ بہتر ہے کہ پائنچوں کو نیچے سے فولڈ کیاجائے یا نیفے کی طرف سے فولڈ کرلیاجائے
© Copyright 2024, All Rights Reserved