• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اب دوبارہ بیوی سے ہمبستری نہیں کروں گا اگر کروں گا تو ہمارا رشتہ ختم کہنے کا حکم

استفتاء

ایک دوست کی بیوی نے ہمبستری سے منع کیا اور غصہ میں ہمبستری ہوئی ہے پھر شوہر نے اپنے آپ سے کہا کہ اب دوبارہ بیوی سے ہمبستری (شرمگاہ سے شرمگاہ ملانا)نہیں کروں گا۔ایک دفعہ ہی کہا ہے اور’’ اگرکروں توہمارا رشتہ ختم ‘‘ اب وہ صاحب پچھتارہے ہیں اس مسئلے کاحل بتائیں یا کوئی اس کاکفارہ ہے تو وہ بھی بتادیں

وضاحت مطلوب ہے:کیا یہ الفاظ زبان سے بولے تھے؟

جواب وضاحت:پہلے تو صرف سوچا تھا نہیں کروں گا اگر کیا تو ہمارا رشتہ ختم پھر بحث ہورہی تھی تو بیوی سے کہا کہ میں نے سوچ لیا ہے اب ہمبستری نہیں کروں گااور اگرکیا تو ہمارا رشتہ ختم ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں آپ جیسے ہی اپنی بیوی سے ہمبتری کے لیے قریب ہوں گے اوردونوں کے اعضائے مخصوصہ آپس میں ملیں گے تو آپ کی بیوی کو ایک طلاق بائن ہو جائے گی جس کی وجہ سے فورا اس سے الگ ہوجانا ضروری ہوگا اس کے بعد کم از کم دوگواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے ساتھ نکاح کرکے رہ سکتے ہیں ۔

فی الهندیه:1/376

وفی الفتاوی :لم یبق بینی وبینک عمل ونوی یقع کذا فی العتابیه

وایضا فیه:1/420

اذا اضافه الی الشرط وقع عقیب الشرط اتفاقا

فی البحر:2/69

ولو علق الثلاث او العتق بالوطء بان قال لامرته :ان جامعتک فانت طالق ثلاثا فجامعها وقع الطلاق بالتقاء الختانین

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved