- فتوی نمبر: 13-168
- تاریخ: 30 جنوری 2019
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
1۔کپڑازمین پر لگنا کیا تکبر کی علامت ہے؟
2۔دورحاضر میں خواتین کے عبایا زمین پر لگنے کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔2 کپڑا زمین پر لگنا تکبر کی علامت ہے مگر یہ حکم مردوں کےلیے ہے ۔عورتیں اس حکم سے مستثنی ہیں عورتوں کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اتنا کپڑالٹکائیں جس سے ان کے قدم چھپ جائیں اورچلنے میں بھی نظر نہ آئیں ۔اتنا کپڑا لٹکانے کی وجہ سے اگر کچھ کپڑازمین کو لگ جائے تو کچھ حرچ نہیں عموماً برقعوں اورعبایا کی نوعیت یہی ہوتی ہے۔
وفي شرح النووي علي مسلم :14/62
واجمع العلماء علي جواز الاسبال للنساءوقد صح عن النبي ﷺ الاذن لهن في ارخاء ذيولهن ذراعا
وقال العيني الحنفي في عمدالقاري شرح صحيح بخاري:31/434
وفي الحديث رخصة للنساء في جرالازار لانه يکون استرلهن
في الهندية:5/333
واما النساء فيرخين ازارهن اسفل من ازار الرجال ليسترظهر قدمهن
© Copyright 2024, All Rights Reserved