- فتوی نمبر: 5-78
- تاریخ: 09 مئی 2012
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
عبد الودود خان نامی ایک صاحب نے بنک اسلامی کا ایک خاکہ تجویز کیا ہے۔ جو ان کے مختلف مضامین میں ہے۔ سوال نامے کے ساتھ ان کے درج ذیل دو مضمون لف ہیں:
- Basic Principle of true Islamic Banking.
- How Islamic Banks can get themselves and Islamic countries rid of interest.
کیا آپ ان کے طریقے سے اتفاق کرتے ہیں۔ اور انہیں اسلام کے مطابق سمجھتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
بینک اپنے گاہگ کو ایک سال کے لیے دس لاکھ کا قرض دے گا اس شرط کے ساتھ کہ وہ گاہک بینک کو دس کے لیے ایک لاکھ قرض دے۔ دس سال کے لیے ایک لاکھ کا قرض ملنانفع کی صورت ہے جو بینک کو ایک سال کے لیے دس لاکھ قرض دینے پر حاصل ہو رہی ہے۔ اس لیے یہ خود سود کی صورت ناجائز ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved