• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اچانک سانس پھولنے اور طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے روزہ توڑنا

استفتاء

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

میں نے رمضان کے آخری عشرے میں ایک دن روزہ رکھا تو تقریباً 8 سے 9 کے درمیان میں سوئی ہوئی اپنی  بیٹی کو دودھ دینے کے لیے اٹھی، تو ایک دم دل گھبرانا شروع ہو گیا، سانس پھولنے لگی کچھ کرنے کو دل نہ کرے عجیب سی طبیعت ہونے لگی، تھوڑی دیر بیٹھنے کے بعد میں نے جذبات میں آکر روزہ توڑ دیا اور پانی پی لیا، پانی پینے کے بعد کافی دیر میری طبیعت خراب رہی اور ایسے ہی سانس پھولتی رہی۔ پہلے میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا بلکہ حمل کی حالت میں بھی اس سے پہلے میں نے سارے روزے رکھے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اس میں بھی میری طبیعت خراب ہوتی تھی لیکن میں برداشت کرتی تھی، لیکن اس بار میری برداشت کی حد ختم ہو گئی تھی اور میں نے روزہ توڑ لیا۔

آپ سے عرض ہے مہربانی فرما کر میری اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے مجھے رہنمائی کیجیے اس روزے کے کفارے کی۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں واقعتاً طبیعت کی خرابی برداشت سے باہر ہو گئی تھی تو ایسی صورت میں روزہ توڑنے کی وجہ سے صرف قضاء آئے گی، کفارہ نہ آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved