- فتوی نمبر: 32-174
- تاریخ: 04 اپریل 2026
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
میرا سوال یہ ہے کہ ایک ایپ آئی ہے آنلائن ایڈ دیکھنے والی،وہاں پہلے 280 کا پلان خریدنا ہوتا ہے اس کے بعد روزانہ ایڈ دیکھنا ہوتا ہے پھر 23 روپے ملتے ہیں جو 75دن روزانہ ایڈ دیکھنے پر ملتے ہیں جو ٹوٹل 1725 روپے بنتے ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کیا یہ جائز ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ ایپلی کیشن سے کمائی کرنا جائز نہیں ہے جس کی وجوہات مندرجہ ذیل ہیں:
1۔مذکورہ ایپلی کیشن میں ایڈ دیکھنے کا کام کیا جاتا ہے حالانکہ ایڈ دیکھنا کوئی قابل اجارہ عمل نہیں ہے۔
2۔ ایپلی کیشن ان لوگوں کو دھوکہ دینے کا باعث بنتی ہے جو لوگ اپنا اشتہار چلواتے ہیں کیونکہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا اشتہار وہ لوگ دیکھیں کہ جن کو ہماری مصنوعات یا خدمات میں دلچسپی ہو حالانکہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے ایڈ دیکھنے والوں کو ان مصنوعات سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔
3۔نیز اس ایپلی کیشن میں عقدِ اجارہ کرنے کے لیے یہ شرط رکھی جاتی ہے کہ پہلے اس ایپلی کیشن میں 280 روپے جمع کروائیں ، شرعی لحاظ سے یہ رقم لینا بھی جائز نہیں ہے بلکہ رشوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved