- فتوی نمبر: 12-351
- تاریخ: 10 اگست 2018
- عنوانات: مالی معاملات > آن لائن کمائی > مروجہ آن لائن کمپنیاں
استفتاء
مفتی صاحب ! میں آن لائن کام کرتاہوں جس میں 150ڈالر کا ایڈ پیک خریدنے کے بعد ایڈ کمپنی اس کے بدلے اگلے پچاس دنوں کے اندر مجھے 55ڈالر دیتے ہیں۔کمپنی پالیسی کے مطابق ضروری نہیں ہے کہ مجھے 55ڈالر ہی ملیں اس سے کم یا زیادہ بھی مل سکتے ہیں۔اس کے لیے مجھے روزانہ دس ویب سائٹس پر کا کر اشتہار دیکھناہوں گے اگر نہ دیکھوں تو کمپنی مجھے کچھ نہیں دے گی ۔میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی آمدن جائز ہے؟
جواب:
اشتہارات دیکھنے سے ہونے والی آمدن کی حلت وحرمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ اشتہار کس چیز کا ہے جس شئے کی تشہیر کی جارہی ہے حلت وحرمت کے حوالے سے اس کی اپنی کیا حیثیت ہے ؟اگر اشتہارات ایسی مصنوعات کے ہیں جن کا استعمال اسلام میں جائز ہے تو اس سے ہونے والی آمدن بھی جائز اور حلال ہے اور اگر اشتہارات ممنوعہ اشیاء کے ہیں جیسے شراب ،سور کا گوشت یا فحش فلمیں ،وغیرہ تو ان کی آمدن جائز نہیں ۔فقط
مذکورہ فتوی کے حوالے سے آپ کیا ارشاد فرمائیں گے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ اشتہارات کا دیکھنا ایسا عمل نہیں جس پر شرعا اجارہ ہو سکے ،مجیب نے اس بنیاد کو ملحوظ نہیں رکھا ۔اس لیے اس فتوے سے اتفاق نہیں ہے ۔
۲۔ منسلکہ صفحات میں دوسرا طریقہ ملٹی لیول مارکیٹنگ (MLM)کا ہے وہ بھی جائز نہیں اس میں وہی اصول کارفرماہے جو بزناس ،شینل اور ٹائنز وغیرہ میں تھا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved