استفتاء
ایک شخص اپنی اس دن کی عصر کی نماز ادا کرنے کے بعدایسی جماعت میں جو اسی دن کی عصرکی نماز اداکررہے ہوں اپنی قضا عصرکی نماز کی نیت سے شریک ہوگیا توکیا اس کی قضا نماز ادا ہوگئی۔جبکہ عصر اور فجر کے بعد نوافل مکروہ ہیں اور قضا نماز ادا کی جاسکتی ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں سائل کی قضا نماز ادانہیں ہوئی۔
ولامفترض بمتنفل ومفترض فرضاً آخر وفی الشامية قوله(وبمفترض فرضاًآخر) سواء تغاير الفرضان اسماً أوصفة كمصلی ظهر أمس بمصلی ظهر اليوم.شامي 2/ 39
© Copyright 2024, All Rights Reserved