• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کےمتعلق چندمسائل

استفتاء

مجھے شوہر کی وفات کے بعد عورت کی عدت کے بارے میں پوری معلومات چاہیئں؟مثلا

  1. عدت میں محرم کون کون ہے ؟اور نا محرم کون کون ہے؟ہمارے گھر کچھ اس طرح کےحالات ہیں کہ میں، دیور، جیٹھ اور ان کی مشترکہ فیملی ہے،ہم اکٹھےرہتےہیں۔
  2. میرا ان سے پردہ کیسے ہونا چاہیے ؟
  3. شوہر کی وفات کے دن سے عدت شروع ہوجاتی ہےیا جس دن ان کا ختم دلوایا جاتا ہے؟ اور عدت کا عرصہ کتنا ہوتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

  1. عدت میں بھی وہی لوگ محرم نا محرم ہوتے ہیں جو عدت کے بغیر ہوتے ہیں۔عدت کی پابندی یہ ہوتی ہے کہ عورت شدید مجبوری کے بغیر گھر سے نہ نکلے اور زیب و زینت اختیار نہ کرے۔
  2. اگر ایک گھر میں رہنا ہو تو پھر گھر میں بڑی چادر استعمال کریں اور ممکنہ حد تک غیرمحرموں سےچہرہ چھپا کر رکھیں ، ضرورت کی حد تک بات چیت کر سکتے ہیں۔
  3. عدت شوہر کی وفات کے وقت سے شروع ہوجاتی ہےجس کی مدت اگرعورت حاملہ نہ ہو تو چار ماہ دس دن ہوتی ہے اورحاملہ ہوتو ڈیلیوری تک ہوتی ہے۔
  4. ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved