• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

ادائیگی

استفتاء

**میں مال دے کر مخصوص طرز پر اس کی بنوائی کا کام بہت کم نوعیت پر ہوتا ہے۔ یہ بنوائی صرف الیکٹرک پینل کی ہوتی ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ ** کو جب الیکٹرک پینل بنوانے کی ضرورت ہوتی ہے تو مارکیٹ میں موجود وینڈروں سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا جاتا ہے اور الیکٹرک پینل کی بنوائی کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا جاتا ہے نیز  اس بنوائی کے سلسلے میں الیکٹرک پینل کے تمام اجزاء وینڈر کو فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔

**کی طرف سے وینڈر کو بعض اشیاء کی ادائیگی فی پیس کے حساب سے کی جاتی ہے اور بعض اشیاء کی ادائیگی وزن کے اعتبار سے کی جاتی ہے۔

وینڈر کو مذکورہ بالا طریقہ کار کے مطابق ادائیگی کرنا شرعاً کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

**الیکٹرک کی طرف سے وینڈر کو فی پیس یا وزن کے اعتبار سے ادائیگی کرنا شرعاً درست ہے۔

الشامیة: (۶/۹۵):

استأجر لحفر حوض عشرۃ فی عشرۃ وبین العمق فحفر خمسة فی خمسة کان له ربع اجرالکل من الاشباہ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved