• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کے دوران باہر جانے اور دوائی لینے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۔ کچھ دن قبل والد کا انتقال ہوا ہے اور والدہ کی عمر تقریبا ساٹھ سال کے قریب ہے اور وہ ہر وقت بیمار رہتی ہیں تو حالت عدت میں ڈاکٹر کے پاس جانے کا کیا طریقہ ہے اوران پر عدت بنتی ہے ؟

۲۔ ہمارا گھر بھی کرایہ کا ہے گھر بھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو کیا عدت میں گھر تبدیل کرسکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

۱۔ عورت عمر کے جس حصے میں بھی ہو اس پر عدت ہے اگر ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی مجبوری ہو اور گھر پر دکھانے کا نظم بسہولت ممکن نہ ہو تو اس غرض سے باہر جاسکتی ہیں ۔

۲۔ بہتر تو یہی ہے کہ اس گھر میں عدت گذاریں البتہ اگر مجبوری ہو تو تبدیل کرسکتے ہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved