• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عدت کے دوران طلاق رجعی سے رجوع

استفتاء

نہایت ادب سے گذارش ہے کہ میں ایک شادی شدہ جوڑے کا رشتہ دار ہوں، اور کسی گھریلو ناچاکی کی وجہ سے طلاق کے معاملہ میں فتویٰ کا خواہشمند ہوں۔

وجہ طلاق: ایک سال قبل کسی نافرمانی کی وجہ سے بندے نے اپنے بیوی کو کہا کہ "میں تمہیں طلاق دے دوں گا”۔ دونوں ایک سال تک ایک ہی گھر میں اکٹھے کھاتے پیتے رہے۔ اب ایک ماہ قبل بندے نے اپنی بیوی کو دوبارہ کہا کہ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں”۔ وجہ اس کی اس طرح ہے کہ عورت اپنے بندے کے سامنے ہمسایہ کے لڑکے ساتھ بس سٹاپ تک گئی، جو کہ بندے کو ناگوار گذرا، لیکن اب بھی وہ اکٹھے رہ رہے ہیں۔ برائے مہربانی اس کے بارے میں آپ ہمیں قرآن و حدیث کی روشنی میں بتائیں کہ ان کی آئندہ زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک طلاق رجعی ہوئی۔ عدت کے دوران رجوع کر کے اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ آئندہ کے لیے صرف دو طلاقوں کا حق باقی ہے۔ فقط و اللہ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved