- فتوی نمبر: 9-277
- تاریخ: 10 فروری 2016
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
The Add Leaders نامی ایک کمپنی ہے جو ایڈورٹائزنگ کا کام کرتی ہے۔ جہاں لوگ 20 سیکنڈ کے ایڈ دیتے ہیں۔ اور دوسرے لوگ وہ ایڈ دیکھتے ہیں۔ اس کمپنی میں آپ کو کم از کم پانچ ڈالر سے اکاؤنٹ کھولنا پڑتا ہے۔ بارہ دن کے بعد آپ کو ایک ڈالر منافع ملے گا جس کے لیے آپ کو دن میں ایک مخصوص وقت میں دس ایڈز دیکھنے پڑتے ہیں۔ یعنی کہ دوسرے لوگوں کے ایڈز دیکھنے پر پرافٹ ملے گا۔ کم از کم پانچ ڈالر اور زیادہ جتنے آپ چاہیں ان سے آپ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں یہ اکاؤنٹ کمپنی کی ویب سائٹ پر کھلتا ہے۔ کمپنی نے آٹھ فیصد نفع مقرر کیا ہے جو آپ کو آپ کے انویسٹمنٹ کے بقدر روزانہ کی بنیاد پر ملے گا۔ اور اگر کمپنی کے مقرر کردہ ٹائم میں آپ نے ایڈز نہ دیکھے تو آپ کو اس دن کا پرافٹ نہیں ملے گا۔
ایڈز دکان والوں کے ہوتے ہیں جو وہ اپنی دکان کی مشہوری کے لیے بناتے ہیں کہ وہ ایڈز 20 سیکنڈ کے ہوتے ہیں۔
1۔ مختصر یہ کہ آپ کو دوسرے لوگوں کے ایڈز دیکھنے پر نفع ملے گا جو آپ کو روزنہ دیکھنے پڑیں گے، جس دن آپ نہیں دیکھو گے اس دن کا پرافٹ نہیں ملے گا۔ 2۔ اور میرے واسطے سے اگر دس لوگ اور انویسٹ کریں گے تو مجھے ان کے کاروبار کرنے پر بھی کمیشن ملے گا جب وہ لوگ کام کریں گے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟
وضاحت: ایک بات کا ابھی پتا چلا ہے کہ ایک ٹریڈ کی میعاد پندرہ دن ہے۔ آپ نے پانچ ڈالر سے اکاؤنٹ کھولا ہے یا پانچ ہزار ڈالر سے اکاؤنٹ کھولا ہے دونوں صورتوں میں وہ ٹریڈ اور اکاؤنٹ پندرہ دن بعد بند ہو جائے گا۔ جتنی پرافٹ بنتی ہے وہ مل جائے گی۔ اکاؤنٹ ہر صورت میں چاہے آپ روزانہ ایڈ دیکھیں یا نہ دیکھیں پندرہ دن کے بعد اکاؤنٹ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ کام کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ ایڈز دیکھنا ایسا عمل نہیں ہے جس پر اجارہ ہو سکے۔ جو کام خود کرنا جائز نہ ہو اس پر آگے کمیشن لینا بھی جائز نہیں۔
شرح المجلہ (2/473) میں ہے:
ويشترط في المنفعة أن تكون مقصوده من العين في الشرع ونظر العقلاء.
بدائع الصنائع (4/46) میں ہے:
ومنها (شرائط النفوذ) أن تكون المنفعة مقصودة يعتاد استيفاؤها بعقد ويجري بها التعامل بين الناس……………………………………….. فقط و الله تعالى أعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved