• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایڈوانس ادائیگی

استفتاء

H.Eمیں الیکٹریشن، الیکٹرک اور ہارڈ ویئر سے متعلق سامان مثلاً پنکھے، بجلی کے بٹن، انرجی سیور LED بلب، تار کوائل شپ تار (ایک خاص قسم کی تار) رائونڈشپ تار وغیرہ کی فروخت کی جاتی ہے، مذکورہ بالا سامان مختلف کمپنیوں سے خریدا جاتا ہے۔ HE میں مال دے کر مخصوص طرز پر اس کی بنوائی کا کام بہت کم ہوتا ہے۔ یہ بنوائی صرف الیکٹرک پینل کی ہوتی ہے۔ جس کا طریقہ یہ ہے کہ HE کو جب الیکٹرک پینل بنوانے کی ضرورت ہوتی ہے تو مارکیٹ میں موجود وینڈروں سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا جاتا ہے اور الیکٹرک پینل کی بنوائی کی تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا جاتا ہے نیز  اس بنوائی کے سلسلے میں الیکٹرک پینل کے تمام اجزاء وینڈر کو فراہم کر دیئے جاتے ہیں۔ بنوائی کے سلسلے میں HE کی طرف سے عموماً وینڈر کو کچھ رقم ایڈوانس کے طور پر دی جاتی ہے اور بقیہ ادائیگی مال تیار ہو جانے کے بعد اس کی وصولی کے وقت کی جاتی ہے۔

وینڈر کو ایڈوانس ادائیگی کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

وینڈرز کو باہمی رضا مندی سے ایڈوانس ادائیگی کرنا شرعاً درست ہے۔

(۱)         بدائع الصنائع: (۴/۱۹۵) :

’’ولو آجر بشرط تعجيل الأجرة أو شرط علي المستاجر أن يعطيه بالأجرة رهناً أو کفيلاً جاز‘‘۔

(۲)         شرح المجلة للأتاسي: (۲/۵۶۲، المادة: ۴۷۳) :

يعتبر و يراعي کل ما اشترط العاقدان في تعجيل الأجرة و تاجيلها۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved