• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایڈوانس کرایہ دینے کی وجہ سے کرایہ مارکیٹ ریٹ سے کم طے کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک شخص کو مکان کی ضرورت ہے اور وہ مروجہ گروی سے بچتے ہوئے یہ صورت اختیار کرے کہ ایڈوانس جو رقم دے گا  وہ ایڈوانس کرایہ سمجھا جائے گا ،بس اس ایڈوانس کرائے کیو جہ سے کرایہ میں کمی کرادے ۔کیا یہ صورت جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ معاملہ تب جائز ہے جب  معاملہ واقعتاً کرایہ داری  کا ہو جس کی صورت یہ ہو کہ کرائے پر گھر لینے کی مدت متعین کی جائے مثلاًدو سال کے لیے مکان کرایہ پر لیا جائے اوراس دو سال کا کل یا آدھا کرایہ ایڈوانس دیا جائے تو اس ایڈوانس کرائے  کی  وجہ سے کرایہ مارکیٹ ریٹ سے کم طے کرنا جائز ہے،ورنہ جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved