• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایڈوانس رقم واپس کرنا

استفتاء

جب کوئی کسٹمر کسی خاص آئٹم کے لیے HPکو آرڈر دیتا ہے تو HPاس کے عوض کچھ ایڈوانس پیمنٹ لیتی ہے اور مال بھیجنے کے لیے ایک مقرر وقت دے دیا جاتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے اس وقت تک HP اس آئٹم کو کسٹمرز تک نہ ڈیلیور کر سکے تو اس صورت میں HP کسٹمر کو ایڈوانس رقم واپس کر دیتی ہے۔

HP کا کسٹمر کو مال ڈیلیور نہ کرنے کی صورت میں ایڈوانس لی ہوئی رقم واپس دے دینا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کسٹمر کو مال ڈیلیور نہ کرنے کی صورت میں ایڈوانس کی رقم واپس کرنا ضروری ہے۔

فقہ البیوع: (۱/۱۱۹) میں ہے:

ویسمی فی العرف هامش الجدیة….. وانما هی امانة بید البایٔع تجری علیه احکام الامانات ولا یجوز استثمارها الا باذن مالکها بشرط أن یکون الربح له وکذلک یجب ردها الیه ان لم یتم انجاز العقد معه فلا یجوز للآخذ أن یمسکها فی هذہ الحالة۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved