• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایڈوانس زرضمانت رقم کا استعمال کرنا

استفتاء

کرایہ کے مکان کی ایڈوانس رقم مالک مکان استعمال کرسکتاہے ۔ ایڈوانس دینے والے سے اس کےاستعمال کی اجازت کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر مالک مکان  کے پاس ایڈوانس کی رقم کے علاوہ اپنی رقم موجود ہےکہ وہ کرایہ دار کو بروقت اس کی رقم واپس کرسکتاہے اس صورت میں اس رقم کے بارے میں کیا حکم ہے؟

نوٹ: ایڈوانس سے مراد زرضمانت ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایڈوانس جو بطور ضمانت کے ہو امانت ہوتاہے ۔ اورکسی کی امانت کو استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔ مالک کی اجازت کا اعتبار نہیں ہے۔ اس کو  بینک میں جمع کراکے محفوظ کردینا چاہیے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved