- فتوی نمبر: 22-224
- تاریخ: 09 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > خرید و فروخت
استفتاء
ایل۔سی۔ڈی، ٹیلی ویژن ایسی چیزوں کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں؟
وضاحت مطلوب: ٹیلی ویژن سے کیا مراد ہے؟ آجکل جو ایل۔سی۔ڈی بطور ٹیلی ویژن کے بھی استعمال ہوتی ہے اور دوسرے کاموں کے لیے بھی یا خاص ٹیلی ویژن جو دوسرے مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوتا۔
جواب وضاحت: جو ہر چیز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جو ایل۔سی۔دی ٹیلی ویژن کے لیے بھی استعمال ہوسکتی ہے اور ٹیلی ویژن کے علاوہ کے لیے بھی استعمال ہو سکتی ہے، اس کی خرید و فروخت اور اس کا کاروبار کرنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved