• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"اگر آج کے بعد میں نے کبھی کیا تو طلاق سمجھنا” الفاظ سے طلاق کا حکم

استفتاء

استاد صاحب !میں ایک مسئلہ پوچھنا چاہتی ہوں میں بہت بیمار ہوں مجھے شوگر ہے جس کی وجہ سے بہت کمزوری ہے میں نے اپنے شوہر کو ہمبستری کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے کہا غصے میں ’’اگر میں نے  آج کے بعد کبھی کی تو طلاق سمجھنا ‘‘ اس کے بعد معافی مانگتے ہیں اور دو دفع ہمبستری کر چکے ہیں ۔اب میں کیا کروں پریشان ہوں ۔برائے مہر بانی مسئلے کا جواب جلدی تحریر فرمادیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ۔

امراة قالت لزوجها مراطلاق ده وقال الزوج داده انگار او قال کرده انگار لایقع الطلاق وان نوی کانه قال لها بالعربیة احسبی انک طالق وان قال ذلک لا یقع وان نوی۔

ص 210/2) بحوالہ امداد الاحکام (429/2)۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved