- فتوی نمبر: 20-47
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > قربانی کا بیان
استفتاء
اگر کوئی بندہ جو کہ صاحب نصاب ہے اس کا جانور قربانی سے پہلے بھاگ گیا اور وہ قربانی کے بعد مل گیا تواس جانور کا کیا حکم ہے؟ آیا اس کو ذبح کرے گا یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر صاحب نصاب آدمی کا جانور گم ہو جائے اور وہ شخص دوسرا جانور قربانی کے لئے خرید لے اور پھر دوسرے کی قربانی کرنے سے پہلے پہلا بھی مل جائے تو اس کو اختیار ہے چاہے پہلے کی قربانی کرے چاہے دوسرے کی اور اگر دوسرے کی قربانی کرنے کے بعد پہلا جانور ملا تو اس کی قربانی کرنا واجب نہیں۔
فتاوي عالمگيری(41/9) میں ہے:
اشترى الغني أضحية فضلت فاشترى أخرى ثم وجد الأولى في أيام النحر كان له أن يضحي بأيتهما شاء۔
مسائل بہشتی زیور (473/1) میں ہے:
مالدار کے جانور خریدنے سے متعلق مسائل،
قربانی کی نیت سے بکری خریدی جو گم ہوگئی پھر دوسری بکری خریدی لیکن دوسری کو ذبح کرنے سے بیشتر پہلی بکری مل گئی تو مالک کو اختیار ہوگا چاہے پہلی بکری کی قربانی کرے اور چاہے دوسری کی کرے اور دوسری ذبح کرنے کے بعد قربانی کے دنوں میں پہلی مل گئی تو پہلی کی قربانی واجب نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved