• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اگرتم نے فون استعمال کیا تو تمہارا میرارشتہ ختم کہنے کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ کے پاس ایک مسئلہ دریافت کرنے کے لیے میں   اور میری اہلیہ حاضر ہوئے ہیں   آپ مہر بانی فرماکر ہمیں   اس کا حل بتادیجئے ۔مسئلہ یہ ہے کہ میں   نے اپنی اہلیہ سے فون نہ استعمال کرنے کو کہا تھا اور میری اہلیہ نے فون استعمال کرلیا الفاظ یہ تھے ’’اگر  تم نے آئندہ فون استعمال کیا تو تمہارا میرا رشتہ ختم ہے‘‘آپ بتائیے کہ کیا اس طرح ہمارا رشتہ ختم ہو گیا یا باقی رہارجوع کی کوئی بھی صورت ہو وہ بتادیجئے گاجبکہ اس سے پہلے دو طلاقیں   ہو چکی ہیں   اور ان دو طلاقوں   کے بعد فورا رجوع بھی کر لیا تھا۔

تنقیح

۱۔ ان الفاظ ’’تمہارا میرا رشتہ ختم ہے ‘‘سے میری مراد رشتہ ختم کرنا مقصود تھا طلاق کی بات ذہین میں   نہیں   تھی۔

۲۔ پہلی جو دو طلاقیں   دی ہیں   ان کے الفاظ یہ تھے کہ ’’میں   نے تمہیں   طلاق دی ،میں   نے تمہیں   طلاق دی‘‘

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں   چونکہ خاوند دو طلاقیں   صاف لفظوں   میں   پہلے دے چکا ہے اور تیسری طلاق فون استعمال کرنے کے ساتھ مشروط کردی تھی اور بیوی نے فون استعمال کرلیا ہے اس لیے تیسری طلاق بھی واقع ہو گئی ہے اور نکاح مکمل طور سے ختم ہو گیا ہے اور بیوی شوہر پر حرام ہو گئی ہے لہذا اب نہ صلح ہو سکتی ہے اور نہ ہی رجوع کی گنجائش ہے۔

توجیہ:         تیسری طلاق کے لیے خاوند نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں   وہ کنایہ کی قسم ثالث سے تعلق رکھتے ہیں   ۔

لعدم احتمالہ للرد والسب

خاوند کے ذہن میں   اگر چہ طلاق کی بات نہیں   تھی لیکن شوہر کا مقصود رشتہ ختم کرنا تھا جو طلاق کے بغیر متصور نہیں   اس لیے یہ کنایہ موثر ہو گا ۔نیز تعلیق بھی اس بات کا قرینہ ہے کہ شوہر کا مقصود طلاق ہی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved