• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اگلی صف جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا ہونا

استفتاء

ایک مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران لوگ دھوپ کی وجہ سے صحن میں کھڑے ہوتے ہیں جبکہ اندر مسجد کے ہال میں بعض دفعہ پوری صف خالی ہوتی ہے یا کافی جگہ موجود ہوتی ہے۔ امام صاحب نماز سے پہلے لوگوں کو بلاتے ہیں مگر وہ نہیں آتے۔ تو صحن والوں کی نماز کا کیا حکم؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر اگلی صف میں جگہ ہوتو پچھلی صف میں کھڑا ہونا مکروہ تحریمی ہے یعنی گناہ ہے البتہ نماز ہوجاتی ہے۔

كقيامه في صف خلف صف يه فرجة ( كقيامه في صف) هل الكراهة فيه تنزيهية أو تحرمية، و يرشد إلى الثاني قوله الصلاة و السلام و من قطعه قطعه الله. ( شامی: 2/ 374) فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved