• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

"اگرتم نےایساکیاتوایک طلاق ہوجائےگی” سے طلاق کا حکم

استفتاء

ہم میاں بیوی کے درمیان جب ناچاقی ہوئی تو بیگم صاحبہ نے گھر کاگوشت غصہ میں باہر پھینکا کمرے سے، دومرتبہ واپس لانے کے بعد شوہرنے بیگم سے کہا کہ اب اگر کمرے سے باہر گوشت پھینکا تو ایک طلاق ہو جائے گی ۔محترمہ نے پھر گوشت کمرے سے باہرپھینک دیا ۔محترمہ اپنے شوہر کے حقوق زوجیت ادا نہیں کررہی تھی اور بہت عرصہ کے بعد شوہر نے کہا کہ تم صحت مند ہو اگر آج میرا حق ادا نہیں کیا تو تمہیں دوسری طلاق ہو جائے گی مگر محترمہ پھر بھی تیار نہ ہوئی ۔محترمہ بات بات پر لڑرہی تھیں اور گندی زبان استعمال کررہی تھی جس سے پریشان ہو کر شوہر نے بیگم سے کہا کہ تم اس گھر کو چھوڑ کر امی کے گھر چلی جائو تاکہ میں کچھ سکون سے رہ سکوں ۔اگر تم اس گھر میں میرے رات کو واپس آنے تک رہی چاہے وہ کمرہ میرا ہو یا کسی اور کا تمہیں اس گھر میں نہیں دیکھوں ۔اگر تم یہاں سے نہ نکلی تو تمہیں تین طلاقیں ہو جائیں گی ۔نیت یہ تھی کہ دو چار دن میں سکون کر سکوں بار بار کی پریشانی سے کچھ سکون ہو۔مگر واپسی پر پتہ چلا کہ وہ وہاں گھر سے نہ نکلی ۔اب بتائیں کہ ہمارا رشتہ باقی ہے کہ نہیں؟

وضاحت مطلوب ہے:

کہ کیا آپ نے تینوں دفعہ میں جو جملے استعمال کیے وہ طلاق کی نیت سے کیے تھے یا صرف ڈرانے دھمکانے کی نیت سے کیے تھے اور طلاق کی نیت نہیں تھی؟

جواب وضاحت :

جملے بولتے وقت یہ نیت تھی کہ اگر وہ میری بات نہ مانیں تو طلاق ہو جائے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں تینوں طلاقیں ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے بیوی شوہر پر حرام ہوگئی ہے لہذا اب نہ صلح ہوسکتی ہے اور نہ رجوع کی گنجائش ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved