• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا

استفتاء

کیا اہل حدیث  کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا عام حالات میں مکروہ ہے ایک تو اس وجہ سے یہ لوگ عموما حنفی مسلک کی رعایت نہیں کرتے اور ایسی صورت میں اگر چہ بعض حضرات کے نزدیک اقتداء درست ہے لیکن اکثر حضرات کے نزدیک درست نہیں اور دوسرے اس وجہ سے کہ آج کل کے اہل حدیث سلف کو برا بھلا کہتے ہیں ۔تقلید کرنے کو شرک سمجھتے ہیں ۔البتہ اگر مجبوری میں پڑھنی پڑے پھر مکروہ نہیں ۔

چنانچہ شامی2/536میں ہے :

الحاصل أنه أن علم الاحتياط منه في مذهبنا فلا كراهة في الاقتداء به وإن علم عدمه فلا صحة وإن لم يعلم شيئا كره .

مراقی الفلاح شرح نورالایضاح(ص294)میں ہے:

( و ) الرابع عشر من شروط صحة الاقتداء ( أن لا يعلم المقتدي من حال إمامه ) المخالف لمذهبه ( مفسدا في زعم المأموم ) يعني في مذهب المأموم ( كخروج دم ) سائل ( أو قيء ) يملأ الفم وتيقن أنه ( لم يعد بعده وضوءه ) حتى لو غاب بعدما شاهد منه ذلك بقدر ما يعيد الوضوء ولم بعلم حاله فالصحيح جواز الاقتداء مع الكراهة كما لو جهل حاله بالمرة وأما إذا علم منه أنه لا يحتاط في مواضع الخلاف يصح الاقتداء به سواء علم حاله في خصوص ما يقتدى به فيه أو لا وإن علم أنه يحتاط في مواضع الخلاف يصح الاقتداء به على الأصح ويكره كما في المجتبى وقال الديري في شرحه لا يكره إذا علم الاحتياط في مذهب الحنفي .

امداد الفتاوی1/308میں ہے:

اقول :التفصیل عندی ان غیر المقلدین هم اصناف شتی فمنهم من یختلف مع المقلدین فی الفروع الاجتهاد فقط فحكهم فی جواز الاقتداء بهم للحنفية کالشافعية حیث یجوز بشرط المراعات فی الخلافیات الصلوتية وفاقا وعند عدم المراعاة خلا فا وبالاول افتی الجمهور فان امر الصلوة مماینبغی ان یحتاط فيه . ومنهم من یختلف معهم فی الاجماعیات عنداهل السنة کتجویز النکاح مافوق الاربع وتجویز المتعة وتجویز سب السلف وامثال ذلک وحکمهم کاهل البدعة حیث یکره الاقتداء بهم تحریما عندالاختیار وتنزيها عند الاضطراروحیث یشتبه ،

 الحال فالاولی ان یقتدی بهم دفعا للفتنة ثم یعید اخذا بالاحوط ولو کانت الفتنة فی الاقتداء فلا یقتدی صونا للمسلمین عن التخلیط فی الدین والتجرء علی الشرع المتین.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved