• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اہل کتاب اورشیعہ سنی کے نکاح کاحکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1۔کیا شعیہ کاسنی سے نکاح درست ہے؟

2۔اگر شیعہ کا نکاح سنی سے درست نہیں ہے تو پھر اہل کتاب کا نکاح مسلمان سے کیسے درست ہے؟

وضاحت مطلوب ہے:سائل کو ان مسائل کے پوچھنے کی کیا ضرورت پیش آرہی ہے؟

جواب وضاحت:اصل میں بات یہ ہے کہ ہمارے ایک دوست ہیں ان کی منگی شیعہ لڑکی کے ساتھ ہوگئی ہے اورشادی ہونے والی ہے اورلڑکا پورامطمئن ہے کہ سنی کانکاح شیعہ لڑکی سے جائز ہے ۔ہم دوستوں نے اس لڑکے کو سمجھایا مگر لڑکا بات ماننے کوتیار نہیں ،اس نے کہا ہے کہ مجھے فتوی لاکردکھاؤکہ شیعہ سنی کا نکاح نہیں ہوتا تو میں نکاح نہیں کرتا ۔اسی لڑکے  نے اوپر والے سوالات اٹھائے ہیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔شیعہ مذہب میں بعض عقائد کفریہ ہیں ،اس لیے کسی سنی لڑکی کاکسی شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا یا کسی سنی لڑکے کاکسی شیعہ لڑکی سے نکاح کرنا جائز نہیں۔

2۔موجودہ حالات میں اہل کتاب سے نکاح کرنا بھی جائز نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved