• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اہل تشیع کے جنازے اورتقریب میں شرکت کا حکم

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا اہل تشیع کی نماز جنازہ پڑھنا اور ان کا اہلسنت کی جنازے میں آنا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اہل تشیع کے اصول اور اہل سنت کی دینی بنیادوں میں بہت بڑا فرق ہے ،اس لیے کسی اہلسنت کی طرف سے ان کے جنازے میں شرکت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ہاں البتہ رشتہ داری یا پڑوس وغیرہ کے تعلق کی وجہ سے تعزیت کرسکتے ہیں،اگر ان کی طرف سے کو ئی آدمی جنازے میں آئے تو روکنے کی ضرورت نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved