• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اہل و عیال کی وجہ سے غمزدہ ہوکر رات گزارنے کی فضیلت

استفتاء

محترم مفتی صاحب ایک حدیث کے بارے میں آپ سے پوچھنا ہے  وہ یہ کہ جو شخص رات کے وقت یہ سوچتا ہے کہ میں اپنے اہل وعیال کے لیے کل روزی کیسے کماؤں گا تو وہ ایسا جیسا  اس نے اللہ کے راستے میں ہزار تلوار چلائیں ہوں ۔ کیا یہ حدیث درست ہے؟ اس کا حوالہ چاہیے۔

وضاحت مطلوب ہے: درست سے آپ کی کیا مرادہے؟

جواب وضاحت: یعنی مذکورہ حدیث ثابت ہے یا نہیں؟ اس کا حوالہ چاہیے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ حدیث  ثابت ہے اور مسند امام    اعظم میں موجود ہے۔

مسند امام اعظم (150)  میں ہے:

عن ابن عباس رضي الله عنهما، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إذا بات أحدكم مغموما مهموما من سبب العيال، كان أفضل عند الله تعالى من ‌ألف ‌ضربة بالسيف في سبيل الله»

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved