• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اہلیہ کے بھابھی کا دودھ پینےکی وجہ سے بچہ اہلیہ کا محرم بن جاتا ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ الله وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ چند روز پہلے میری بھابھی کا انتقال ہوا تھا۔ان کا ایک بیٹا ہے۔اسے میں نے  متبنیٰ(لے پالک) بنا لیا ہے۔بچے کی عمر  پونے دو سال ہے۔دوسری طرف میری اہلیہ کی بھابھی آج کل اپنے (ایک ماہ کے) بیٹے کو دودھ پلا رہی ہیں۔اس صورت حال میں اگر میری اہلیہ کی بھابھی میرے متبنیٰ کو دودھ پلا دیں تو کیایہ بچہ میری اہلیہ کا محرم بن جائے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اگر آپ کی اہلیہ کی بھابھی اس بچے کو دودھ پلا دیں تو یہ بچہ  آپ کی اہلیہ کا رضاعی بھتیجا  بن جائے گا جس کی وجہ سے وہ آپ کی اہلیہ کا محرم ہوگا ۔

عالمگیری 2/181میں ہے:

يحرم على الرضيع أبواه من الرضاع وأصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جميعا حتى أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو غيره قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت رضيعا أو ولد لهذا الرجل من غير هذه المرأة قبل هذا الإرضاع أو بعده أو أرضعت امرأة من لبنه رضيعا فالكل إخوة الرضيع وأخواته وأولادهم أولاد إخوته وأخواته وأخو الرجل عمه وأخته عمته وأخو المرضعة خاله وأختها خالته وكذا في الجد والجدة

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved