- فتوی نمبر: 13-151
- تاریخ: 28 جنوری 2019
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک صاحب نے حج کے بعد احرام کھولنے سے پہلے کسی دوسرے کی حجامت کی ہے اور اس کے بعد اپنے بال کٹوائے ۔آیا اس کا حج ٹھیک ہو گیا ہے یا اسے دم دینا چاہیے؟ اب وہ مکہ مکرمہ سے چلاآیا اب کیا کرے؟دم دے مقامی پیسوں میں یا صدقہ کردے؟
وضاحت مطلوب :
کیا دونوں حاجیوں کے حج کے افعال پورے ہو چکے تھے؟
جواب وضاحت :
جی بالکل۔سوال یہ ہے کہ حالت احرام میں بال کاٹے کسی کے جبکہ اپنے بال ابھی نہیں کٹوائے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
حج کے افعال پورے ہونے کے بعد حاجی اپنا سر مونڈنے سے پہلے دوسرے کا سر مونڈ سکتا ہے ۔مذکورہ صورت میں چونکہ دونوں کا افعال پورے چکے تھے اس لیے کوئی دم نہیں ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved